گوادر(نیوز ڈیسک) حیات بلوچ کے ماروائے عدالت قتل کے خلاف ضلع گوادر کے 21طالب علموں نے اپنی ڈگریاں چھوڑ دینے کا اعلان کردیاتفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں ایف سی اہلکار کے ہاتھوں قتل ہونے والے کراچی یونیورسٹی کے طالب علم شہید حیات بلوچ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں کے یونیورسٹیز اور کالجز میں زیر تعلیم طالب علموں نے اپنی ڈگریاں چھوڑنے کا اعلان کردیا تربت میں قتل ہونے والے طالب علم حیات مرزا کے قتل کے خلاف آج گوادر میں ایک احتجاجی
ریلی نکالی گئی ریلی میں سول سوسائٹی سمیت طالب علم اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے اس دوران حکومتی پالیسیوں کے خلاف بھر پور نعرہ بازی کیاگیا اور قتل کے خلاف ریلی نکالی گئی اور مین شاہراہ پر دھرنا دیکر احتجاج کیاگیا جبکہ اس دوران پاکستان بھر کے مخلتف یونیورسٹیز میں زیر تعلیم ضلع گوادر کی21طالبعلموں نے اپنی ڈگریاں احتجاجا چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ اتنا پڑھ لکھنے کے بعد اگر آٹھ گولیوں کا نشانہ بننا ہے تو ایسے پڑھائی سے نہ پڑھنا بہتر ہے۔