اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ضلع گھوٹکی سندھ میں گیس کی دریافت میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔اقبال ویل ون کی کھدائی کا عمل 11جولائی کو مکمل ہوا جبکہ سوئی مین لائم اسٹون فارمیشن میں 1250میٹر کی گہرائی میں ملنے والی کامیابی کے بعد کنوئیں سے پیداواری سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ٹیسٹنگ سوئی اپر لائم سٹون اور غازی فارمیشن سے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر(ڈبلیوایچ ایف پی) 396پاونڈ فی مربع انچ (پی ایس آئی) میں 3.127ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ فی دن (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس بذریعہ چوک سائز40/64 واٹر کے 79 بیرل فی دن (بی پی ڈی)پر انجام دیگی،اقبال ویل ون پریہ مسلسل چھٹی کامیابی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments