کاغان(مانیٹرنگ ڈیسک) شوگران اور کاغان میں 28 ہوٹلز کے درجنوں اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کھلنے اور کورونا کیسز میں کمی کے بعد کئی لوگوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا۔جس کے بعد وادی ناران کاغان سیاحوں کی آمد کیلئے کھول دی گئی۔ سیاحتی مقامات کھلنے کے بعدسیاحوں نے ناران،کاغان ،نتھیاگلی ،ٹھنڈیانی ،شوگراں اوربالاکوٹ کارُخ کرلیا۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد آصف نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر وادی ناران کاغان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جبکہ اب باقاعدہ طور پر ان سیاحتی مقامات کو سیاحوں
کی آمد کیلئے کھول دیا گیا ہے۔تاہم اب جنگ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران، شوگران اور کاغان میں 28 ہوٹلز اور ریسٹورانوں کے 47 اسٹاف ممبران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیل کر دئیے گئے ہیں۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک بالاکوٹ سب ڈویژن کے علاقے بالا کوٹ، گڑھی حبیب اللہ،مہانڈری،شوگران ،کاغاز اور ناران میں 800 سے زائد سیمپلز لیے گئے ہیں جن میں سے 47 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،ذرائیع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ان اعلاقوں میں 28 ہوٹل سیل کر دئیے گئے ہیں جب کہ سیمپلنگ کا عمل بدستور جاری ہے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ ) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاغان، شوگران اور بالاکوٹ پہنچنے والے 3 سو سے زائد سیاحوں کا انخلاء شروع ہوگیا ہے۔انتظامیہ نے ان سیاحوں کو اتوار کو دوپہر 12 بجے تک ہوٹل چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے کرونا ایس وپیز پر عمل درآمد کو ممکن بنانے کیلئے وادی کاغان کے سیاحتی مقامات پر اچانک چھاپے مار کر سینکڑوں ہوٹل سیل کر دیئے تھے اور سیاحوں کو فوری وادی کاغان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔