لاہور(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 80 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، گراوٹ میں جاتے ہوئے روپیہ کی قدر کو ماہرین تشویش کی نظر دیکھ رہے ہیں، معاشی ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں
امریکی ڈالر کی قدر میں 80 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 168 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔دوسری طرف سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کے دوسرے کارباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 167.46 روپے سے بڑھ کر 167.64 روپے ہو گئی ہے۔