اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے عید الاضحی اپنی فیملی کے ہمراہ گورنر ہاؤس نتھیاگلی میں گزاری۔گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان سے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عید سے ایک روز قبل جمعے کے دن اپنی فیملی کے ہمراہ عید کی چھٹیاں گزارنے کے لیے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر نتھیاگلی پہنچے۔موسم کی خرابی اور شدید دھند کے باعث ان کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ نہ کر سکا اور
دوبارہ واپس اسلام آباد چلا گیا۔ وزیراعظم بذریعہ سڑک مری اسلام آباد ایکسپریس وے سے باڑیاں کے راستے گاڑیوں کے قافلے میں فیملی کے ہمراہ نتھیاگلی پہنچے۔دو روز قیام کے بعد اتوار کے روز واپس اسلام آباد چلے گئے۔ذرائع کے مطابق گورنر شاہ فرمان بھی خصوصی مشن پر گورنر ہاؤس نتھیاگلی پہنچے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیاں بھی دور ہوگئیں۔