بازی پلٹ گئی، حکومتی اتحادی جماعتوں نےحفیظ شیخ بارے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں نے حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ق لیگ ، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سمیت حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔اتحادی جماعتوں نے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔حفیظ شیخ نے کہا کہ تین مارچ تاریخی دن ہو گا۔ پی ٹی آئی سینیٹ میں اکثریت حاصل کرے گی۔ہم چاہتے ہیں الیکشن میں پیسہ نہ چلے ، گالم گلوچ نہ ہو، جمہوری طریقے سے ارکان اپنے حلقوں کی نمائندگی کریں۔انہوں نے کہا ہم سب ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

عوام چاہتے ہیں کہ قیادت ایمان دار ہو، اصل مسائل عوام کے ہیں جنہیں ہم حل کریں گے۔ہم چاہ رے ہیں سینیٹ الیکشن مہذب ہوں اور خرید و فروخت نہ ہو۔اس سے پہلے تین بار سینیٹر منتتخب ہو چکا ہوں۔ جب بھی موقع ملے پاکستان کی خدمت کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔ایم کیو ایم کے امین الحق نے کہا پیپلز پارٹی نے اراکین کو رجھانے کی کوششیں کی ہیں لیکن تمام اراکین وفاقی حکومت کے اتحادی ہونے کی وجہ سے متحد ہیں۔جی ڈی اے کی رہنما فہیمدہ مرزا نے کہا کہ تمام حلیف جماعتیں متحد ہیں۔ جی ڈی اے حکومت کی اتحادی جماعت ہے۔سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی حمایت کریں گے۔ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ انشاءاللہ کامیابی حفیظ شیخ کی ہو گی۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان نے مسلسل دوسرے روز بھی تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی موجود تھے۔ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہیں، میں اسی لیے شفاف انتخابات کےلیے اوپن ووٹنگ کا حامی تھا، ہمارے اراکین سے رابطے ہورہے ہیں مگر ہم متحد ہیں،اپوزیشن کی جانب سے پیسہ اور لالچ کے باوجود سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح عام آدمی اور پسماندہ علاقے ہیں، پہلی مرتبہ پسماندہ علاقوں کو زیادہ ترقیاتی منصوبے دیے جارہے ہیں،عوامی نمائندوں کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی مسائل حل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں