لیگی رہنما کا سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کے سوال پر صاف جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نے سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن حکومت سے زیادہ اپوزیشن کے لیے پریشان کن ہے۔رزلٹ اگلے 48 گھنٹوں میں آپ کے سامنے آ جائے گا اور ساری چیزیں کھل جائیں گی۔میری آج جنوبی پنجاب کے ایک ایم این اے سے بات ہوئی اور اس کا تعلق ن لیگ سے ہے۔میں نے اس سے پوچھا کہ کیا آپ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے رہے ہیں تو اس نے کہا کہ میں اسے ووٹ کیوں دوں۔

جب یہ وزیراعظم تھے تو انہوں نے اپنے علاقے کے علاوہ کسی کو نوازا نہیں۔میں خاموش ضرور ہوں مگر اسے ووٹ نہیں دوں گا۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ حفیظ شیخ الیکشن جیت جائیں گے۔اس وقت پورے سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشست ہی اہم ہے۔میں چینلج کرتا ہوں کہ اپوزیشن 160 ووٹ بھی حاصل نہیں کر سکے گی۔واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کا سب سے دلچسپ اور بڑا معرکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہوگا جہاں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔حکومتی اتحاد کے پاس 181 جب کہ اپوزیشن نشستوں پر موجود جماعتوں کے پاس 160 نشستیں ہیں۔سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی ایک جنرل اورایک خاتون کی نشست پرمقابلہ ہوگا جب کہ ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی پولنگ اسٹیشن بن جائے گی۔جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کےدرمیان جوڑ پڑےگا، یوسف رضا گیلانی اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں، خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اور مسلم لیگ (ن) کی فرزانہ کوثر آمنے سامنے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں