میری پڑھنے کی عمر ہے اور میں مزدوری کررہا ہوں،یہ ہے عمران خان کا پاکستان،معصوم بچے کی ویڈیو وائرل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)خوب سنتے تھے شور سینے میں دل کا،جو چیرا تو اک قطرہ خون نہ نکلا،کسی مشہور شاعر کا شعر ہے اسے اگر پی ٹی آئی حکومت کے وعدوں اور بڑھکوں پر اپلائی کر کے دیکھا جائے تو سو فیصد درست فٹ آٹا ہے،دور کے ڈھول سہانے والی بات بھی پی ٹی آئی حکومت پر درست عائد ہوتی ہے کہ حکومت میں آنے سے قبل کروڑوں نوکریاں اور لاکھوں گھر اور دودھ شہد کی نہریں بہانے کے ساتھ ساتھ،کرپشن کا خاتمہ،عزت و وقار کی زندگی،بیرونی قرضوں کا خاتمہ اور خوشحالی کے ایسے سبز باغ دکھائے گئے کہ قبلائی خان کا محل تعمیر کرنے والے ٹھیکدار کے لارے بھی ان سب کے سامنے ہیچ نظر آئے۔

عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں کہ غریب لوگ اسپتالوں میں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرنے پر مجبور ہیں ا ور روزگار کے مواقع بالکل بھی میسر نہیں۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوجوان بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی جو ایک صحافی خاتون کو اپنی بپتا سناتے ہوئے عمران خان صاحب کوکوسنے سنا رہا تھا،معصوم بچے نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری پڑھنے کی عمر ہے اور میں مزدوری کررہا ہوں اور یہ سب عمران خان کی وجہ سے ہوا ہے۔عمران خان نے لاک ڈاؤن لگایااور دیگر کاروبار پالیسیوں کی وجہ سے بند ہوئے تو میرے گھر کا چولہا بند ہو گیااور غربت بڑھنے پرمجھے گھر والوں نے کام پر لگا دیا۔میرے والد صاحب بیمار ہوئے،اسپتال لے کر گئے پنجاب حکومت کی طرف سے جو صحت کارڈ دیا گیا تھا وہ کسی کام بھی نہ آیااور ہمیں بہت سارے پیسے لگانا پڑے۔معصوم بچے کا کہنا تھا کہ مری عمر اس وقت 13برس ہے اور میں نے ساتویں کلاس سے پڑھائی چھوڑی ہے اور میں اب 150روپے روزانہ کی اجرت پر مزدوری کرتا ہوں اور گھر کے لیے پیسے کما کر لے جاتا ہوں۔بچے نے معصومانہ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ کرسی چھوڑ دے اور جا کر نواز شریف کو لے آئے تاکہ ہمارے حالات بہتر ہوں عمران خان کو اب اقتدار کی کرسی چھوڑ دینی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں