لاہور (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں جاری مہنگائی کی شدت میں اضافہ ، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 450روپے سے تجاوز کر گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کا گوشت 328 روپے سے 339 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے ۔ جبکہ زندہ مرغی کی ہول سیل قیمت 226 روپے فی کلو ہوگئی ہے ۔ جبکہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں مرغی کی قیمت تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جہاں مرغی کا گوشت 410 سے 430 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ دوسری جانب شہر قائد میں مرغی کی فی کلو قیمت 450 سے 460 روپے تک پہنچ گئی تھی ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments