مشاہداللہ خان کی وفات کے بعدبیٹے افنان اللہ خان کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سینیٹرمشاہداللہ خان کی وفات کے بعدبیٹے افنان اللہ خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں، افنان اللہ خان جنرل نشست پر سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے، افنان اللہ خان اپنے والد مشاہداللہ خان کے کورنگ امیدوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے سینئر مرکزی رہنماء سینیٹرمشاہداللہ خان کی وفات کے بعد ان کے بیٹا افنان اللہ مشاہد عام جنرل نشست پرسینیٹ الیکشن لڑے گا۔الیکشن کمیشن نے بطور کورنگ امیدوار ان افنان اللہ خان نے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں۔سینیٹر مشاہداللہ کی وفات کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ افنان اللہ خان بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوجائیں گے۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور نواز شریف کے قریبی ساتھی مشاہداللہ خان کی تدفین اسلام آباد کے قبرستان میں کر دی گئی ہے، نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر مشاہداللہ خان مرحوم دسمبر2020ء سے شدید علیل تھے جن کو اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا، سینیٹر مشاہداللہ خان اڑھائی ماہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تاہم گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ سینیٹر مشاہداللہ خان کی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد انکی تدفین ایچ الیون کے قبرستان میں کی گئی نماز جنازہ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر ،مسلم لیگ (ن )کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی،راجہ ظفرالحق ،اقبال ظفرجھگڑا،سردار ایاز صادق ،مصدق ملک ،جے یوآئی کے رہنما مولانا عطاالرحمان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکر سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف نے مشاہداللہ خان کے انتقال پر افسو س کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ سینیٹرمشاہداللہ خان کے انتقال کی خبر سن کر ان کو دھچکا لگا، ان کا انتقال مسلم لیگ کیلئے بڑا نقصان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں