اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حکومت نے ڈھائی ماہ میں مسلسل چھٹی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی، سولہ فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مزید چار روپے سے ساڑھے پانچ روپے تک فی لیٹر مہنگی کئے جانے کا امکان ہے۔مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، حکومت نے ڈھائی ماہ میں مسلسل چھٹی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تیاری کرلی ہے، آج رات سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 سے ساڑھے پانچ روپے تک فی لٹر کا امکان ہے، تاہم لیوی کی
شرح میں کمی کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار، کم یا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا تھا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا کیا گیا جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔