سینیٹ انتخابات ، جہانگیر ترین کے ہاتھ عمران خان سے بدلہ لینے کا موقع ہاتھ آ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بریگیڈئیر (ر) فاروق حمید خان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے جہانگیر ترین بھی سینیٹ الیکشن میں بدلہ لیں جو ان کے ساتھ شوگر کمیشن میں ہوا۔تفصیلات کے مطابق بریگیڈئیر (ر) فاروق حمید خان کا سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا ایسا کلچر ہے کہ سیاسی صورتحال میں جور توڑ کے لیے پیسے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ہمارے سیاسی کلچر میں برادری کا نظام، قبائلی نظام بہت اہمیت رکھتے ہیں۔بلوچستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں پر بھی ایک مخصوص قسم کا سیاسی کلچر ہے۔وہاں بڑے بڑے وڈیرے اور قبائلی سردار اپوزیشن اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔

اس وقت جو ہم ہلچل سن رہے ہیں یہ اچھی بات ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ ہم اتنی سیٹیں جیت جائیں گے۔یہ سینیٹ الیکشن اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ پہلی مرتبہ پی ٹی آئی پوری طاقت سے آ رہی ہے۔بریگیڈئیر (ر) فاروق حمید خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کوئی سرپرائز بھی مل سکتا ہے۔ایک خبر یہ بھی آ رہی ہے کہ جہانگیر ترین کا ساؤتھ پنجاب میں جو گروپ ہے وہ کوئی سرپرائز دے،ہوسکتا ہے جہانگیر ترین بھی سینیٹ الیکشن میں بدلہ لیں جو ان کے ساتھ شوگر کمیشن میں ہوا۔۔یہاں واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے ، جن میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد شامل ہیں ، وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ نے ان کے ناموں کی منظوری دی۔ اس کی تصدیق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی کی ، انہوں نے بتایا کہ تحرک انصاف نے سینٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے ہیں ، اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد تحریک انصاف کی امیدوار فائنل کی گئی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ سے فیصل واوڈا سینٹ کا الیکشن لڑیں گے اور ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جب کہ بلوچستان سے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ صوبہ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ کے لیے امیدوار سیف اللہ نیازی ، ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر علی ظفر ہوں گے جب کہ صوبہ خیبر پختونخواہ سے شبلی فراز ، محسن عزیز، دوست محمد ، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ، تاہم باقی نشستوں پر اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں