انکل آپ نے وزیراعظم کی کرسی عمران خان کو کیوں دی؟ شاہد خاقان سے اسلام آباد کلب میں بچوں کا دلچسپ سوال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اسلام آباد کلب میں بچوں نے دلچسپ سوالات کیے،جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اسلام آباد کلب میں بچوں نے دلچسپ گفتگو کی ہے۔شاہد خاقان عباسی سنڈے برنچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے اپنے مہمانوں کے ساتھ آئے۔اشرافیہ اور اعلیٰ سرکاری افسروں کے لیے مخصوص اس کلب میں شاہد خاقان عباسی کے بارے میں بے تکلفانہ استفسارات کرتے رہے۔شاہد خاقان عباسی ناشتہ لینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ان سے تین بچوں نے روک کر کہا کہ

انکل آپ نے وزیراعظم کی کرسی چھوڑ کر عمران خان کیوں دے دی۔اس پر سابق وزیراعظم سمیت سبھی شرکاء قہقہ بار ہو گئے۔تاہم شاہد خاقان عباسی نے ان بچوں سے دریافت کیا کہ وہ کہاں سے آئے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں رہتے ہیں۔اس پر سابق وزیراعظم نے مسکرا کر کہا کہ آپ اپنے سوال کا جواب راولپنڈی میں رہنے والے کسی دوست سے حاصل کریں۔ 28 جولائی 2017 کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے نااہل قرار دے دیا تھا۔الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت کیلئے بھی نااہل قرار دے دیا اور بحیثیت مسلم لیگ (ن) کے صدر ان کے تمام اقدامات، احکامات اور ہدایات کالعدم قرار دے دی گئیں۔اس کے بعد شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم پاکستان بنایا گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے یکم اگست 2017 کو وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تقرری کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں