حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کے بعد ایک اور خوشخبری سنادی، سرکاری ملازمین خوشی سے نہال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جون سے آگے سارے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تنخواہوں میں اضافہ صرف ان ملازمین کیلئے ہوگا جو پہلے سے اضافہ الاونسس وصول نہیں کر رہے۔تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک بنیاد پر یکم مارچ سے ہی کر دیا جائے گا۔ جبکہ یکم جولائی سے ایڈہاک اضافے کو بنیادی تنخواہ میں بھی ضم کر دیا جائے گا۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی

امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہم نے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا۔ایڈہاک ریلیف کو ہم نے بنیادی تنخواہو میں شامل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جون سے آگے تمام تنخواہوں میں اضافہ ہو جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں۔انہوں نے بتایا کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کے ساتھ بھی معاملات طے پاچکے ہیں اور ٹی ایل پی کے ساتھ بھی معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاگیا ہے، حکومت ناموس رسالت کےلیے کچھ بھی کرنے کےلیے تیار ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مووٗمنٹ نے سرکاری ملازمین کو مشتعل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ اپنی کوشش میں پوری طرح ناکام رہی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ پی ڈی ایم کی چور بازاری اور لوٹ مار کی وجہ سے بندھے ہوئے تھے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم نے کل نالہ لئی کےلیے 70 ارب جاری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، دو سال میں نالہ لئی مکمل ہونے سے راولپنڈی کا نقشہ بدل جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے نالہ لئی کےلیے فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کےبعدنوٹیفکیشن کا مسودہ تیار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں