نئے پاکستان میں کاروبارتباہ ہوگیا، سرمایہ کاروں کے اروبوں روپے ڈوب گئے

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 588.77 پوائنٹس گر گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال چھا گئی، ایف اے ٹی ایف سے متعلق اجلاس اور ملک میں مظاہروں کی صورتحال کے باعث انویسٹرز نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل شروع کر دیا جس کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران مندی کی واپسی ہوئی ہے۔کاروباری کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 130 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی

اور انڈیکس 46774.66 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا۔ تیزی کے باعث ایک موقع پر 46935.32 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی ریکارڈ کی گئی۔تاہم کاروبار کے درمیان غیر یقینی صورتحال کے باعث مندی نے ڈیرے ڈالے جو کاروبار کے اختتام تک جاری رہی، کاروبار کا اختتام 588.77 پوائنٹس کی مندی پر ہوا اور انڈیکس 46055.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 36 کروڑ 60 لاکھ 26 ہزار 585 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 90 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور 1.26 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں