علی سدپارہ کی دوستوں کے ساتھ گانے کی ویڈیو وائرل

سکردو (نیوز ڈیسک)مایہ ناز پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی ’تم چلائے آئو پہاڑوں کی قسم‘ کے گانے کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں انہیں اپنے کیمپ میں دوستوں کے ساتھ گانا گاتے ، تالیاں بجاتے اور ناچتے دیکھا جاسکتا ہے۔علی سدپارہ ، جنہوں نے آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جے پی موہر کے ساتھ سردیوں میں کے ٹو کو سر کرنے کے مشن کا آغاز کیا تھا ، جمعہ کو لاپتہ ہوگئے تھے۔اتوار کے روز سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے میڈیا کو بتایا کہ کوہ پیما افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ایسا لگتا ہے کہ

والد کے بچنے کے چانسز کم ہیں، آخری بار والد کو 8200 کی بلندی پر دیکھا تھا، دوپہر12بجے کے قریب میں نیچے آیا تھا۔ساجد سدپارہ نے بتایا کہ جب میں نیچے آیا تب علی سدپارہ اور ٹیم اوپر چڑھ رہے تھے، جہاں تک مجھے لگتا ہے والد نے کے ٹو سر کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آکسیجن سلینڈر کا استعمال پریشر کے مطابق ہوتا ہے، اگر2 آکسیجن سلینڈر موجود ہوں تو کم از کم2دن گزار سکتے ہیں، تمام چیزیں مد نظر رکھتے ہوئے لگتا ہے والد کے بچنے کے چانسز کم ہیں۔ساجد سدپارہ نے والد کے زندہ بچ جانے کی امید چھوڑ دی ہے، گزشتہ روز بھی انہوں نے اسکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ان کے والد کے زندہ بچنے کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں۔ساجد سدپارہ نے مزید کہا کہ اُن کے والد کی میت کی تلاش کے لیے سرچ آپریش کیا جانا چاہیے۔دوسری جانب ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ قوم کے ہیرو اور اثاثہ ہیں، ہماری دل سے دعا ہے کہ محمد علی سدپارا خیریت سے ہوں، پاک فوج سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنے دے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ محمد علی سدپارا کی تلاش کیلئے پچھلے 2دن بھی ریسکیوآپریشن کیاگیا، آج بھی محمدعلی سدپارا کی تلاش کیلئے ریسکیومشن بھیجاگیا ہے، کوشش کی جارہی ہے کسی طرح محمد علی سدپارہ تک پہنچا جاسکے، کے ٹو کی بلندی، موسم بہت بڑا چیلنج ہے، ہم پوری کوشش کررہے ہیں۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ علی سدپارا گزشتہ72گھنٹےسےلاپتہ ہیں، کل والےمشن میں علی سدپارہ کےبیٹےبھی شامل تھے، ہیلی کاپٹرکی لمٹ سےبھی اوپر جا کر کوشش کی جارہی ہے، امیدہےکہ انشااللہ جلداچھی خبرآئےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں