ڈیرہ غازی خان (نیوزڈیسک) ڈیرہ غازی خان کے قریب وزیراعلیٰ پنجاب کا اچانک ہیلی کاپٹر اتارنے کا حکم ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے قبائلیوں کو دیکھ کر ہیلی کاپٹر اتارنے کا حکم دیا، قبائلی اپنے درمیان وزیراعلیٰ پنجاب کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا شکار ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ غازی سے واپسی پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اچانک ہیلی کاپٹر زمین پر اتروا کر قبائیلیوں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر قبائلی اپنے درمیان وزیراعلیٰ پنجاب کو دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے قبائلیوں سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ اس سے قبل عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان
میں سردار فتح محمد بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو انسٹی ٹیوٹ سے علاج معالجے کی سہولتیں ملیں گی ۔انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کے لیے تحفہ ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مقررہ وقت میں مکمل ہو گا ،بلوچستان اور سندھ کے لوگ بھی اس انسٹی ٹیوٹ میں علاج کرا سکیں گے ۔ واضح رہے کہ آج محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے شرکت کی۔ بتایا گیا ہے کہ 13ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گیْ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جدیدترین ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال ہوگی۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ رواں برس جون میں شروع کیا جائے گا، ڈیم بننے سے 2لاکھ سے زائد ایکڑاراضی کو پانی ملے گا، سیلاب کے خطرات اور نقصانات کم ہوں گے۔