لندن (نیوز ڈیسک)میاں نواز شریف اس وقت لندن میں ہیں اور وہیں بیٹھ کر ہی اپنی پارٹی کے معاملات دیکھ رہے اور پی ڈی ایم کے فیصلوں پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔گزشتہ روز وہ اپنی رہائش گاہ سے نکلے اور گاڑی میں بیٹھے ہی تھے کہ صحافیوں نے انہیں دھر لیا۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے بھائی شہباز شریف کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور انہیں جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اس پر آپ کی کہیں گے۔تو نواز شریف نے قدرے توقف کے بعد کہا جی کہ اللہ کا شکر ہے،اللہ شہباز شریف کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔اس کے بعد وہ چل دیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے
راہنما شہباز شریف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی جس پر انہیں جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھاجبکہ چند ضروری ٹیسٹوں کے بعدانہیں دوبار ہ جیل منتقل کردیا گیا،شہباز شریف کی علالت اور ہسپتال منتقل کرنے کی اطلاع پر پارٹی رہنما اور کارکنان بھی ہسپتال پہنچ گئے اور پارٹی صدر کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے پیٹ اسکین سمیت دیگرٹیسٹ بھی لئے گئے جس کے بعدانہیں دوبارہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شہباز شریف کے ٹیسٹوں کی رپورٹ ہفتے یا پیر کے روز ملیں گی اور خصوصی میڈیکل بورڈ ان کا جائزہ لے گا جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ حکومت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں خصوصی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے رکھاہے جبکہ بورڈ شہباز شریف کے ذاتی معالجین سے بھی علاج کے لئے رائے طلب کر سکتا ہے۔