کیپٹن صفدر چیئرمین نیب کے گھر کے باہر پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

لاہور (نیوز ڈیسک) منی ٹریل دو،کا نعرہ پی ٹی آئی نے بلند کیا تھاور بعدازاں الیکشن کمیشن اور سپرم کورٹ میں بھی اس کی باز گشت سنائی دی تھی جبکہ اب تو ہر جگہ منی ٹریل طلب کی جاتی ہے کہ ایف بی آر اور دیگر اداروں نے بھی اپنے صارفین سے منی ٹریل کے تقاضے کرنا شروع کر رکھے ہوئے ہیں۔لہٰذا اب اپوزیشن بھی حکومتی جماعت اور ا س کے ارکانوں اور اتحادیوں سے منی ٹریل مانگتی نظر آتی ہیں جن میں اپوزیشن ریاستی اداروں کو بھی گھسیٹنے سے باز نہیں آتی۔تاہم گزشتہ روز سوشل میڈیا کی زینت بننے والی ایک ویڈیو میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نواز چیئرمین نیب سے

منی ٹریل مانگنے ان کے گھر کے باہر پہنچ گئے۔ویڈیو میں کیپٹن صفدر کہتے ہیں کہ میں ا س وقت جس چوک میں کھڑا ہوا ہوں یہ بحریہ ٹاؤن میں چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کا گھر ہے اور یہ گھر میری معلومات کے مطابق آٹھ سے دس کروڑ روپے کا ہے۔میں چیئرمین نیب سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ اس گھر کا منی ٹریل دے سکتے ہیں،اس گھر کو خریدنے کے سورس بتا سکتے ہیں، اب میں کوئٹہ بھی جاؤں گا اور وہاں لوگوں کو بتاؤں گا کہ بے نامی کیا ہے اور چیئرمین نیب کے اثاثے کتنے ہیں۔میں اب لوگوں کو بتاؤں گا کہ تمہارا باہر کتنا پیسا پڑا ہوا ہے۔اب تمہیں بھی جواب دینا پڑے گا،تم لوگوں کے دروازے تڑوادو،لوگوں کی بیٹیوں کو گرفتا کروادو،لوگوں کی ماؤں بہنوں کی عزت اچھالو،تم بچ نہیں سکو گے۔میں دس سال پارلیمنٹ کا رکن رہااور مجھے یہ حق حاصل ہے کہ میں چیئرمین نیب سے یہ پوچھوں کہ یہ گھر کہاں سے بنا۔یہ حلال سے بنا یا حرام سے بنا۔کیپٹن صفدر نے ایک گھر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو گھر آپ کو نظر آ رہا ہے یہ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کا گھر ہے۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار کیپٹن صفدر کو روکتا ہے اور ان سے نام پوچھتا ہے کہ کیا نام ہے آپ کا تو ا س پر وہ جواب دیتے ہیں کہ جی صفدر نام ہے میرا اس پر پولیس اہلکار مسکرا کر خاموش ہو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں