لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، براڈ شیٹ کو فراڈ شیٹ ہی کہوں گی ، عظمت سعید سپریم کورٹ جج تک ٹھیک تھے ، سب کوعلم ہے عظمت سعید نے کس کس کو کالز کیں ، عظمت سعید کے لیے بہتر ہوگا وہ خود کو کمیٹی سے الگ کریں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور مین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو براڈشیٹ پر جواب دہ ہونا ہوگا ، براڈشیٹ اسکینڈل کے فورا بعد عمران خان نے ٹویٹ میں لاتعلقی کا اظہار کیا ، عظمت سعید نےذاتی پسند نہ پسند کی بنیاد پرافسران
کو جے آئی ٹی میں شامل کیا ، عظمت سعید نے ذاتی طورپراثراندازہوکرجےآئی ٹی بنائی،وٹس ایپ کال کی ، براڈشیٹ معاہدے کےوقت عظمت سعید نیب کےعہدےپرتھے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ پی ڈی ایم میں مثالی کوآرڈی نیشن ہے ، پی ڈی ایم میں اگر اختلاف رائے بھی ہو تو ہم افہام و تفہیم سےحل کرتے ہیں ، پی ڈی ایم ایک اتحاد ہے ،حکومت کی امید دم توڑتی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا تو حکومت خود ہے ، ایک دن آئے گا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ، نوازشریف کے کہنے پر کھوکھر پیلس آئی ہوں ، کھوکھر برادران نوازشریف کے وفادار ساتھی ہیں ، اس لیے نوازشریف کا ساتھ نہ چھوڑنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، عمران خان ذاتی طور پر کھوکھر برادران کیخلاف آپریشن کو مانیٹر کرتے رہے ، جب کہ کھوکھر برادران کے حق میں عدالت کا فیصلہ آگیا ہے ، ہم 4سال سے ظلم کوبرداشت کرتے آرہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی ون مین پارٹی ہے ، پی ٹی آئی والے اپنی جماعت پرتوجہ دیں ، کیوں کہ حکومتی کرپشن کے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں۔