اسلام آباد(پی کے نیوز) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن محترمہ خدیجہ زرین نےکہا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں نے بھارت کے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے، بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں بالخصوص سکھوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سکھوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھا کہ نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت کا اصلی چہرہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مودی نے بھارت کو ایک انتہا پسند ملک بنا دیا ہے جہاں اقلیتوں کے حقوق محفوظ نہیں، پہلے متنازعہ شہریت بل کے ذریعے اقلیتوں پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی اور اب کسانوں پر مرضی کی زرعی پالیسیاں مسلط کی جارہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ ہوگئے سکھ کسان دہلی میں پرامن دھرنے پر بیٹھے ہیں، انہوں نے کہا کہ سکھوں نے دہلی کے لال قلعے پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا، اب کشمیر کو آزاد ہونے اور خالصتان کو بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments