لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے لئے کچھ امیدواروں کے انٹرویوز ہو چکے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہوئے سینئر صحافی ہارون رشید نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے لیے تین چار امیدوار سامنے آئے ہیں جبکہ کچھ کا انٹرویو بھی کر لیا گیا ہے۔عثمان بزدار کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نیب کے سامنے سینکڑوں سوالوں میں سے صرف وہ سترہ سوالوں کے بمشکل جواب دے سکے ہیں۔ڈاکٹر رحیل کہتے ہیں کہ انہوں نے تین دفعہ فون کیا۔وہ بالکل پورا سچ اگل دیں گے۔وزیر اعلی پنجاب کے لئے کچھ لوگوں کے انٹرویو کیے گئے ہیں۔
عمران خان چاہیں گے تو سہی کی یہ بچ جائیں۔وزیراعلی کے لیے علیم خان کا نام بھی لیا جا رہا ہے،یاور عباس ،ذوالفی بخاری کے کزن ہے،کا نام لیا جا رہا ہے۔اگر کوئی چیز ثابت ہوتی ہے اور عمران خان اسے بچاتے ہیں اور نیب بچاتی ہے تو نیب کی حالت بھی خستہ اور خان صاحب کی حالت بھی خراب ہوگئی۔واضح رہے کہ شراب لائسنس کے اجراء کے الزام میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک سوالات کیے گئے ۔نیب نے وزیراعلی سے عزیزوں کے نام پر جائیدادیں بنانے کے الزام پر بھی پوچھ گچھ کی۔تاہم وزیر اعلی ہر سوال پر کہتے رہے کچھ نہیں معلوم، وقت دیں۔سوچ کر بتاؤں گا۔نیب نے وزیر اعلی پنجاب اور ان کے اہل خانہ کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔نیب کی جانب سے دیئے گئے سوال نامے پر حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ہے۔نیب سوالات کا قانونی اور تکنیکی بنیادوں پر جواب تیار کرنے کے لیے ابتدائی مشاورت شروع کی گئی ہے۔نیب پیشی کے دوران لائسنس کے معاملے پر اٹھائے گئے نکات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو شراب پرمٹ کیس سے متعلق 12 صفحات کا سوالنامہ دیا۔