اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود کے چین کے 2 روزہ دورے میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق چین کے صدر رواں سال پاکستان کا اہم دورہ کر سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 21 اگست کو چین کے دورے پر جائیں گے۔وزیر خارجہ کا چین کا یہ دورہ 2 روز پر مشتمل ہو گا۔دورہ چین کے دوران خطے کی صورتحال پراہم مشاورت کی جائے گی،ذرائع کے مطابق اس دوران چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تفصیلات بھی طے کی جائیں گی،
چینی قیادت سے ملاقات میں سی پیک منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ لیا جائے گا۔اس کے علاوہ چینی قیادت سے ملاقات میں سی پیک منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ لیا جائے گا۔چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے، خطہ میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے پاکستان سے عسکری تعلقات مضبوط بنانے ہیں ۔ چین کے سفیر یاؤ جنگ نے بھی پی ایل اے کے قیام کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک چین عسکری تعلقات سٹرٹیجک تعاون کا ستون ہیں، چین پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔یاؤ جنگ نے کہا کہ خطہ میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے پاکستان سے عسکری تعلقات مضبوط بنانا ہیں۔دوسری جانب چین نے سی پیک کو مزید توسیع دے کرہمالیہ کوریڈور بنانے کا فیصلہ کرلیا ، ہمالیہ کوریڈورگوادرپورٹ کو نیپال سے ملانے کا منصوبہ ہے،ہمالیہ راہداری نیپال کو تبت، سنکیانگ کے راستے گوادر سے ملائے گی، امریکی ایلچی نے اسلام آباد آکرپاکستان پر دباؤ ڈالا کہ منصوبے سے دور رہے، لیکن پاکستان نے صاف جواب دے دیا۔