اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی نے حضور اکرم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبین کا لفظ لازمی شامل کرنے کی قرار داد منظور کرلی، قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی، وزیر مملکت محمد علی خان نے قرارداد پیش کی تھی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں قومی اسمبلی نے حضور اکرم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبین کا لفظ لازمی شامل کرنے کی قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔قرار داد وزیر مملکت محمد علی خان نے پیش کی تھی۔اسی طرح اجلاس میں قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل
2020ء منظور کرلیا گیا ہے۔بل میں ممنوعہ اشخاص یا تنظیموں کے ساتھ کام کرنے والوں سخت اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔منسوخ شدہ اسلحہ ضبط کرلیا جائے گا۔ منسوخ شدہ اسلحہ رکھنے والا سزا کا مرتکب ہوگا۔ایسے شخص کو نیا لائسنس بھی نہیں جاری کیا جائے گا۔دہشتگردی میں ملوث افراد کو 5کروڑ تک جرمانہ ہوگا۔ ممنوعہ اشخاص یا تنظیموں کے ساتھ کام کرنے والے افراد کی جائیداد بغیر کسی نوٹس ضبط یا منجمد کردی جائے گی۔نشہ آور اشیاء کی روک تھام کا ترمیمی بل 2020ء بھی کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں بھی تحفظ بنیاد اسلام بل کی منظورکیا گیا۔ جس کے بعد کتب میں خاتم النبیین حضرت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ لازمی لکھا جائے گا، جبکہ صاحبزادوں، صاحبزادیوں ، نواسوں اور نواسیوں کیلئے علیہ السلام یا سلام اللہ علیہا،رضی اللہ عنہ، یا رضی اللہ عنہالازمی لکھا جائے گا۔تحفظ بنیاد اسلام بل کی منظوری سے اہل بیت اطہار، تمام ازواج مطہرات کیلئے علیہ السلام یا سلام اللہ علیہا،رضی اللہ عنہ، یا رضی اللہ عنہا لازمی لکھا جائے گا۔کتب میں خاتم النبیین حضرت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ لازمی لکھا جائے گا۔صاحبزادوں، صاحبزادیوں ، نواسوں اور نواسیوں کیلئے علیہ السلام یا سلام اللہ علیہا،رضی اللہ عنہ، یا رضی اللہ عنہالازمی لکھا جائے گا۔