کوئٹہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالا اور کراچی کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے عوامی طاقت کے مظاہرے کے لیے کوئٹہ میں میدان سجا لیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا تیسرا جلسہ جاری ہے اور اپوزیشن رہنما اپنی تقاریر میں حکومت پر شدید تنقید کررہے ہیں ۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان فوج سمیت ملک کے تمام اداروں کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتے ہیں۔ ہم اس کی اجازت نہیں دیں گےاس لیے چاہتے ہیں کہ ان کا مستقبل میں کوئی سیاسی کردار نہ رہے۔
پی ڈی ایم کو توڑنےوالے خواب دیکھ رہےہیں۔ پاکستان کی حکومت ایک طرف اور سلیکٹز دوسری طرف ہے۔قدم آگے بڑھانے والے ہیں پیچھے ہٹانے والے نہیں۔بلوچستان کے عوام کا سر کٹ سکتا ہے لیکن جھکے گا نہیں۔ عوام چاہے جہاں کہ ہوں وہ اپنی جمہوریت لاناچاہتے ہیں۔ غربت ، بے روزگاری، بھوک، بولنے اور سانس لینے کی آزادی چاہتے ہیں۔ سیاست، صحافت اور عدلیہ کچھ بھی آزاد نہیں۔ آپ کو یہ حق دلوانے کے لیے سبھی جمہوری جماعت ایک پیج پر ہیں۔ انہیں ہمارے اسٹیج اور پیج پر آنا ہوگا ورنہ گھر جانا ہوگا۔ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ میں گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے مخاطب ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپ سب نے اسلام آباد کو ایک واضح پیغام بھیجا ہے کہ پاکستان کے عوام ایک طرف اور سلیکٹڈ حکومت دوسری طرف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت مشکل سے اے پی سی میں پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی گئی تھی۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام اپنی جمہوری آزادی چاہتے ہیں اور غربت و بیروزگاری سے نجات چاہتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ آج ملک کی ساری جمہوری جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب باقیوں کو بھی عوام کے پیج پر آنا پڑے گا وگرنہ انہیں گھر جانا پڑے گا۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ آج ملک کے غریب عوام نالائق حکومت کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں ںنے کہا کہ یہ مارتے ہیں اور رونے بھی نہیں دیتے ہیں۔