دیر(نیوز ڈیسک) پاکستان پر افغانستان کی جانب سے حملہ، مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال، شہری آبادی اور چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، تفصیلات کے مطابق دیر کے علاقے بن شاہی میں افغانستان کی جانب سے پاکستان پر فائرنگ کی گئی ہے۔ حملہ آوروں نے مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حملے میں پاکستان کی شہری آبادی اور سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دیر کے علاقے بن شاہی
میں افغانستان کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ افغانستان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ابھی تک حملے کے نتیجے میں کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی خبر نہیں ملی ہے۔ اس حوالے سے ابھی اس بات کی تصدیق بھی نہیں ہوئی ہے کہ یہ حملہ دہشتگردوں نے کیا ہے یا افغان فورسز نے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار افغستان کی جانب سے پاکستان پر حملہ ہوا ہے زیادہ تر دہشتگرد ایسی کارروائی کرتے ہیں۔