ناامیدیوں اور مایوسیوں کو ختم کرنے کیلئے نکلے ہیں۔ رہنما پیپلزپارٹی مختار عباس

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے حلقہ این اے 57 مختار عباس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے علاقے کی مسائل کے حل کیلئے میدان میں نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے سے ناامیدیوں اور مایوسیوں کا خاتمہ ان کا مشن ہے۔ حلقے کے نوجوانوں، ماوں، بہنوں اور بزرگوں لازوال محبت سے نوازا ہے۔ حلقہ این اے 57 میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے مختار عباس کا کہنا تھا کہ منتخب ہوکر ترجیعی بنیادوں پر حلقے کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جتنے بھی لوگ اس حلقے سے منتخب ہوکر نکلے وہ یہاں کے مقامی نہیں تھے۔ اگر ان لوگوں نے مسائل کا حل کرنا ہوتا تو 30 سے 40 سال میں مسائل کا حل ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ ان اے 57 میں کی گلیوں میں گندگی کے ڈھیر ہیں۔ جینے والوں کیلئے کوئی پارک ہیں نہ ہی مرنے والوں کیلئے قبرستان۔ اس حلقے میں دو طرح کے طرز زندگی ہیں۔ اس حلقے کے ایک کونے میں بڑی بڑی سوسائٹیاں ہیں دوسری طرف پسماندہ علاقے ہیں۔ یہاں پر آبادیوں کے نام بھی غریب آباد، کچی آبادی وغیرہ رکھے گئے ہیں جو ان لوگوں کے ساتھ مذاق ہیں۔ اس کلچر کو بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئین اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نے شہیدوں کی جماعت کا جھنڈا اٹھایا ہے۔ خدمت کے مشن کو لیکر سیاست میں آئے ہیں۔ معاشرے سے تقسیم کو ختم کرنا اور عوام کو بنیادی دلانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سب جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی تھیں تو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کا مطالبہ کیا۔ پیپلزپارٹی کے ہی جاندار موقف کی وجہ سے وقت پر الیکشن ہورہے ٓہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام تیر پر مہر لگا کر پیپلزپارٹی کے امیداوروں کو کامیاب بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں