چھٹی کے دن پاکستانیوں کیلئےانتہائی افسوسناک خبر ، کئی افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھرمیں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 31 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار 404 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔ملک بھرمیں اب تک 12 ہزار307 اموات ہوئیں جب کہ اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 029 ہوگئی۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 087 ہے اورفعال کیسوں کی تعداد 25 ہزار 635 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار475 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار511، پنجاب ایک لاکھ 63 ہزار 833 ، خیبرپختونخوا 69 ہزار 778، بلوچستان میں 18 ہزار929 کیسز، ‏اسلام آباد 42 ہزار 590، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار448 ہوگئی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 37 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 212، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 991، اسلام آباد میں 485، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 281 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 590، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 778، سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 511، پنجاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 833، بلوچستان میں 18 ہزار 929، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 448 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں