لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور میں 70فیصدعلاقوں میں کوروناوائرس کی موجودگی کاانکشاف ہوا ہے ، ویٹرنری یونیوسٹی نے لاہور کے مختلف علاقوں کے سیوریج سے نمونے لیے، جن میں کورونا کی موجودگی پائی گئی، موجودہ نتائج مائیکرولاک ڈاؤن کیلئے مئوثر ثابت ہوں گے۔تفصیلت کے مطابق لاہور میں 70فیصدعلاقوں میں کوروناوائرس کی موجودگی کاانکشاف ہوا ہے ۔ویٹرنری یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف مائیکروبیالوجی ڈاکٹرطاہر یعقوب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر واسا کے108لفٹ اسٹیشن سے سیوریج کے نمونے لیے گئے۔ ان نمونوں سے معلوم ہوا ہے کہ لاہور کے 70فیصد علاقوں میں کورونا وائرس موجود ہے۔
جوہر ٹاؤن ہمدردسنٹر کے علاقوں سے نمونے لیے گئے۔ اسی طرح کالج روڈ پر ایک نجی یونیورسٹی کے اطراف سے 56گھروں سے نمونے لیے گئے۔جن میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ ویٹرنری یونیورسٹی نے یہ تمام سیمپلنگ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کی۔موجودہ نتائج مائیکرولاک ڈاؤن کیلئے مئوثر ثابت ہوں گے۔ این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 670 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد ملک بھر کے ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 22 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار774، پنجاب میں 8 ہزار 124، خیبرپختونخوا میں 1 ہزار 876، اسلام آباد میں 2 ہزار 873، بلوچستان میں 978،گلگت بلتستان میں 223،آزاد کشمیر میں 165 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 301 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 141 کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 16 ہزار 248 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 717 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 181، بلوچستان میں 12 ہزار 224، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 486، اسلام آباد میں 15 ہزار 378، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 153، پنجاب میں 95 ہزار 391 اور سندھ میں 1 لاکھ 25 ہزار 904 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 168 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 317 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد ہسپتال میں جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 2 ہزار 182 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 238۔ اسلام آباد میں کل 173 ،بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 60 اموات ہوئی، آزاد کشمیر میں 60اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 22 لاکھ 77 ہزار 153 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 308 مریض زیر علاج ہیں۔