مظفرآباد(احمد فراز سے) آزاد کشمیر میں کھیلوں کے میدان ایک بار پھر بحال ہوگئے جس میں بڑا کردار گجر ویلفیئر کا ہے. عیدِ قربان کے بعد سماجی تنظیم گجر ویلفیئر کی جانب سے کھاوڑہ ڈھیری مشٹمبہ میں کھیل کا ایک بڑا میدان سجایا گیا، جس میں اعلیٰ شخصیات اور دور دراز سے لوگوں نے شرکت کی، آزاد کشمیر میں دوسرے کھیلوں کی طرح والی بال بھی سب سے زیادہ کھیلا اور پسند کیا جانے والا کھیل ہے، تاہم آزاد کشمیر کی سماجی تنظیم گجر ویلفیئر کی جانب سے والی بال کا میدان ڈھیری مشٹمبہ میں سجایا گیا، جس کے مہمان خصوصی ثمر فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب ثمر سراج چوہدری تھے۔
ثمر سراج چوہدری نے اہل علاقہ کی جانب سے پرجوش استقبال اور محبتوں کا شکریہ ادا کیا، پروگرام کے آخر میں ثمر سراج چوہدری نے اہل علاقہ اور خاص طور پر گجر ویلفیئر کے صدر چوہدری تحسین، چیئرمین چوہدری مختیار حسین اور پوری گجر ویلفیئر کے عہدیدران اور نمائندگان کو اس کامیاب ٹورنامنٹ پر مبارکباد پیش کی اور روڈ کی پختگی اور گراؤنڈ کی مرمتی کیلئے فنڈ کا بھی اعلان کیا اور انتظامیہ کیلئے نقد 75 ہزار، اور فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کیلئے 10، 10 ہزار کا اعلان بھی کیا. گجر ویلفیئر کے نمائندگان اور انتظامیہ کا یہ کہنا تھا کہ ہم بغیر کسی برادری تناسب کے تمام غریبوں کی مدد کیساتھ ساتھ ایسے ہی کھیلوں کے میدانوں کی رونقیں بحال کرتے رہیں گے اور آئندہ ایسے بیشمار مقابلے اپنی عوام کے سامنے رکھیں گے. گجر ویلفیئر کے اس اقدام کو نہ صرف کشمیر بلکہ عالمی سطح پر سراہا گیا اور آئندہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔