باغ( پی کے نیوز) تحریک انصاف کے رہنما راجہ عبدالقدیر کا وطن واپس آنے کا اعلان، وسطی باغ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی، راجہ عبدالقدیر حلقے کے عوام اور دوستوں کے ساتھ مشاورت کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، تفصیلات کے مطابق وسطی باغ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سماجی اور سیاسی رہنما راجہ عبدالقدیر خان نے کینیڈا سے وطن واپسی کا اعلان کیا ہے، راجہ عبدالقدیر خان کے مطابق وہ عوام کے پروزور مطالبے پر وطن واپس آرہے ہیں، وطن پہنچ کر اپنے دوستے اور حلقے کے عوام کے
ساتھ مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، راجہ عبدالقدیر کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، وسطی باغ سمیت پورے آزاد کشمیر کے عوام کی محرومیاں دور کرنے کیلئے عملی اقدمات اٹھانے کا وقت آگیا، ان کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، آئندہ انتخابات میں آزاد کشمیر میں عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ عوام روایتی سیاستدانوں سے تنگ آچکی ہے، تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات دے گی۔