اسلام آباد (پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کا اعلان کرکے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی 90 سال سے زائد عمر کے باوجود بھارتی مظالم کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں، کوئی دنیاوی عہدہ، جبر، تشدد یا قید حتی کہ کوئی بھی چیز سید علی گیلانی کو جھکا نہیں سکی، ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی
صحت کیلئے دعا گو ہیں، پانچ اگست کو اپنے ایک پیغام میں خولہ خان نے کہا کہ 5 اگست دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، گزشتہ روز اسی دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور تب سے کشمیری محاصرے میں، خولہ خان کا کہنا تھا کہ لاکھوں کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہیں، مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں منتقل کیا گیا ہے، بھارتی پابندیاں اور جبر کشمیریوں کے حوصلے کو پست نہیں کرسکا۔