راجہ فاروق حیدر الیکشن میں بدترین شکست دیکھ کر ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں،سردار تنویر الیاس

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما و حلقہ وسطی باغ سے نامزد امیدوار سردار تنویر الیاس نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر الیکشن میں بدترین شکست دیکھ کر ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں، فاروق حیدر کشمیر کو صوبہ بنانے کا شوشہ چھوڑ کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کا فارمولا کسی سطح پر زیر غور نہیں ہے، وزیر اعظم عمران خان کا کشمیر بارے موقف واضح ہے،عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کی منشاء کے مطابق ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مرکزی پبلک

سیکرٹریٹ میں آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیر ناقابل تقسم وحدت کا نام ہے، کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت تقسیم نہیں کر سکتی، عمران خان کا کشمیر بارے موقف واضح ہے، عمران خان دوٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی سے ہوگا، سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ فاروق حیدر عوام کو گمراہ کرنے کے لیے کشمیر کو صوبہ بنانے کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں، فاروق حیدر کے بیانات ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، فاروق حیدر الیکشن میں شکست دیکھ کر ریاست میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران خان نے جس جاندار انداز میں کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے لڑا، آج تک کسی وزیراعظم نے ایسے مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہیں کیا، عمران خان پاکستان کے موجودہ سیاستدانوں میں کشمیر کے لیے سب سے زیادہ درد دل رکھنے والے شخص ہیں، سردار تنویر الیاس نے کہا کہ فاروق حیدر انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز کو لیکر وفاقی حکومت کیخلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بروقت انتخابات کے لیے کوشاں ہے، فاروق حیدر این سی او سی کے خط کو جواز بنا کر الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں، رہنما تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ راجہ فاروق حیدر تحریک انصاف کو مسلم لیگ نواز نہ سمجھے ، وزیر اعظم عمران خان کا واضح موقف ہے کہ انتحابات جہاں بھی ہوں شفاف اور منصفانہ ہوں ، گلگت بلتستان کے الیکشن میں شفافیت سب کے سامنے ہے، سردار تنویر الیاس نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی کارکردگی ان کے خلاف چارج شیٹ ہے ، اقتدار میں آکر مسلم لیگ نواز سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔ فاروق حیدر الزامات کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں ، انہیں خود اندازہ ہو جائے گا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں