شدید ترین مخالفت کے باوجود تنویر الیاس کی کامیاب انٹری ۔۔۔ تجزیہ: محمد شہزاد خان

ستائیس فروری کو راولا کوٹ میں منعقد کی جانے والی افواج پاکستان ریلی و جلسہ عام جس کی قیادت سردار تنویر الیاس خان نے کی،یہ ایک کامیاب پاور شو تھا۔ موسم کی شدت کے باوجود لوگ کثیر تعداد میں شریک رہے .جلسے اور ریلی کو منظم کرنے میں کو تاہی برتی گئی تاہم لوگوں کی شرکت مناسب تھی۔ایونٹ میں شامل ہجوم چارج تھا۔نو جوانوں کا ولولہ بھی دیدنی تھا۔ اس اہم ایونٹ میں شاید موسم کی خرابی کے باعث لوگوں کو منظم کر کہ صرف ریلی تک محدود رہا جاتا تو بہتر حکمت عملی ہوتی.جلسے کی طوالت کے باعث لوگ تھک بھی گئے اور اختتام کے قریب بوریت کا عنصر بھی رہا.

مقامی لوگوں کے علاوہ گرد و نواح سے لوگوں کی شرکت خاصی رہی. کپٹن حسین خان فریڈم موومنٹ کی طرف سے آج کے دن کی مناسبت سے الگ پروگرام کیا گیا جہاں لوگوں کی انتہائی قلیل تعداد شریک رہی۔ اس پروگرام میں شریک بعض مقررین نے اپنی تقریر کے دوران سردار تنویر الیاس کے پروگرام اور ان کی سیاست میں انٹری کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا. بعض زرائع سے یہ خبریں بھی موصول ہوئی کہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی آج کے دن کی مناسبت سے الگ پروگرام کرنے کی خواہش مند تھی جس میں تنویر الیاس کی سیاست میں انٹری پر بھی کڑی تنقید متوقع تھی تاہم بعد میں اس فیصلے کو واپس لے لیا گیا. زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ راوالاکوٹ بار کے صدر کی طرف سے سردار تنویر الیاس کو خطاب کی دعوت دی جانی تھی جس کی بعض سنیئر ممبرز کی طرف سے مخالفت بھی کی گئی۔ اس خبر کی سردار جاوید نثار کی طرف سے تصدیق بھی کی گئی ہے. راولاکوٹ میں ہونے والے والے اس پروگرام کے خلاف تنقید کا طوفان قوم پرست تنظیموں کی طرف سے بھی متوقع تھا. اس پروگرام میں ایسے حلقے بھی متحرک نظر آئے جن کو راولاکوٹ کی اکثریت پسندیدہ نظروں سے نہیں دیکھتی. جہاں تک سردار تنویر الیاس کی سیاست میں انٹری کا تعلق ہے تو اس حوالے سے راوالاکوٹ میں ملاجلا ردعمل پایا گیا.اگر تنویر الیاس حلقے میں سیاسی رول کے خواہش مند ہیں تو ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ سیاسی کھلاڑیوں کو متحرک کریں.ان تمام باتوں کے باوجود موسمی شدت اور بیرسٹر سلطان کی کھل کر مخالفت کے ہوتے ہوئے سردار تنویر الیاس ایک مناسب تعداد جمع کرنے میں کامیاب رہے جس کے ان کی آنے والی سیاست پر مثبت اثرات ہو سکتے ہیں اور انہیں سیکھنے کے لیے بہت کچھ بھی حاصل ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں