باغ (پی کے نیوز)سردار افتخار رشید تحریک انصاف میں آتے ہی چھا گئے، 3روز قبل تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سردار افتخار رشید 280گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ راولاکوٹ جلسہ میں شرکت کے لیے باغ سے روانہ ہوئے، ہزاروں نوجوان افتخار رشید کے کارواں میں شامل، افتخار رشید کی تحریک انصاف میں خوفناک انٹری سے باغ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ میں تحریک انصاف کا پہلا جلسہ ہوا جس میں باغ سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کے لیے راولاکوٹ پہنچے جن کی قیادت تحریک انصاف کے رہنما سردار افتخار رشید کر رہے تھے،
280گاڑیوں کا قافلہ جب باغ سے راولاکوٹ کیطرف نکلنے لگا تو نعمانپورہ سے ہاڑی گہل تک ٹریفک جام ہو گیا ہزاروں کی تعداد میں نوجوان پر جوش نعروں کی گونج میں افتخار رشید کے قافلے میں شامل نظر آئے، سردار افتخار رشید اس سے قبل آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس میں تھے محض تین روز قبل وہ تحریک انصاف میں سردار تنویر الیاس کیساتھ شامل ہوئے جس کے بعد تین دنوں میں ہی تمام تر انتظامات مکمل کر کے تنویر الیاس کے پہلے جلسے میں خلا ف توقع تعداد کیساتھ انٹری دی جس کے بعد باغ کے سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں، سردار افتخار رشید ایک منجے ہوئے سیاسی کارکن ہونے کیساتھ ساتھ حلقہ وسطی باغ کی جانی پہچانی شخصیت بھی ہیں، سردار افتخار رشید کی تحریک انصاف میں شمولیت اور تین روزہ کارکردگی دیکھ کر سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سردار افتخار رشید کی شمولیت تحریک انصاف کے لیے جہاں پر آزاد کشمیر سطح پر بہترین ثابت ہو گی وہاں پر بلخصوص حلقہ وسطی باغ اور ضلع باغ میں تحریک انصاف نئے عزم اور بہترین طاقت کیساتھ میدان میں اترے گی۔