سکندر حیات کی سربراہی میں میدان عمل میں اترے ہیں انتخابات میں عوام کو مایوس نہیں کریں گے،سردار عتیق احمد خان

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کوسیاسی دھوبی گھاٹ نہیں بننے دیں گے۔ سکندر حیات کی سربراہی مین میدان عمل میں اترے ہیں انتخابات میں عوام کو مایوس نہیں کریں گے جبکہ مسلم کانفرنس آمدہ انتخابات میں فیورٹ ترین جماعت ہے۔الیکشن میں اتحاد اصولی بنیادوں پر ہوگا جبکہ کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ بھی بن سکتا ہے۔کسی سے اتحاد کی درخواست نہیں کریں تمام آپشن موجود ہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے اتحاد تک کچھ بھی ہو سکتا ہے۔اگرتحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ہوا تو بیرسٹر سلطان چوہدری کو اخبارات کے زرئعے پتا چلے گا، ن لیگ آزاد کشمیر کے

تمام رہنماؤں کے لئے مسلم کانفرنس کے دروازے کھلے ہیں۔آزاد کشمیر کے اندر پاکستانی پولیٹیکل اور مذہبی فرنچائزز قائد اعظم کے بیانئیے کی نفی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سردار عتیق احمد خان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر مسلم کانفرنس میں آنے والے حلقہ بلوچ کے سردار تنویر صدیقی اور دوستوں کی پریس میں کیا، اس موقع پر سردار عتیق نے مزید کہا کہ کشمیر کے اندر شہداء کے خون سے غداری نہیں ہونے دیں گے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے حصول تک جنگ جاری رلھیں گے اور آواز بلند کرتے رہیں گے جبک دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے اندر کشمیر قیادت تحریک آزادی کشمیر کا پرچم بلند کئے ہوئے ہے اور مجاہد اوّل کا نعرہ کشمیر بنے کا پاکستان بلند کر رہے ہیں اور اپنے موقف پر شدید مظالم کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت اور رہنماؤں کو اپنے ذاتی اختلافات ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونے والے مظالم کے خلاف یک زبان بولنا چاہئیے اس موقع پر سردار عتیق احمد نے آمدہ الیکشن کے حوالے سے کہا الیکشن میں مسلم کانفرنس فیورٹ ترین جماعت ہے اور انشاء اللہ مسلم کانفرنس کو مجاہد اوّل کی جماعت جسیی بنانے کی کوشش کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی اتحاد اصولی طور پر ہوسکتا ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اتحاد اور اکیلے الیکشن میں اترنے کے تمام آپشن موجود ہیں، کشمیر کے اندر آمدہ الیکشن میں پاکستان PDM کی طرز کا کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ بھی بن سکتا ہے ہم اتحاد کی کسی کے ساتھ

درخواست نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ مسلم کانفرنس ریاست بھر اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں سے کامیابی حاصل کرے گی آنے والا دور مسلم کانفرنس کے کارکنوں کا ھے مجاہد اول رئیس الاحرار کے مشن کی تکمیل کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل اور تحریک آزادی کشمیر کے ثمرآور ھونے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے انشاء اللہ مسلم کانفرنسی کارکنان مرکزی لیول پر اور حلقوں کے اندر مسلم کانفرنس کی کامیابیوں کو جلد دیکھیں گے مسلم کانفرنس کھویا ہوا مقام حاصل کریگی۔ریاست کا ایک جداگانہ تشخص ہے جسے قائد اعظم محمد علی جناح نے واضع کیا اور آزاد کشمیر کے

اندر آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کو اپنی جماعت قرار دے دیاتھا، قائد اعظم کی پیش نظر یہ بات موجود تھی کہ ہندوستان اپنی حرکات سے باز نہین آئے گا او ر مسقبل میں کشمیریوں کے لئے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے جو کہ ہم کئی دہائیوں سے دیکھ رہیں اور بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کے تمام پہاڑتوڑ دئے ہیں اور پانچ اگست والے انسانیت سوز واقعے کے بعد قائد آعظم محمد علی جناح کے تحفظات سچ ثابت ہوئے گئے ہیں ایسے میں آزاد کشمیر کا تشخص موجود ہونا انتہائی ضروری ہے مسئلہ کشمیر کو بائیس کروڑ کے عوام کی نقطہ نظر سے دیکھا جانا چاہئے استحکام پاکستان دراصل تحریک آزاد کشمیر اور

کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ منسلک ہے س۔سردار عتیق احمد خان نے مزید کہا کہ پاکستان کی تمام جماعتیں ہمارے لئے محترم ہیں ان کو حقیقت پسندی کے ساتھ دیکھنا چاہئئے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس ہی ریاست کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور بہترین انداز میں نمائندگی کر سکتی ہے، نواز لیگ، پیپلز پارٹی تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کی موجودہ قیادت قائد اعظم سے بڑے رہنماء یا لیڈر نہیں ہیں لہذا کشمیر کی جداگانہ اہمیت اندازہ کریں اور اس حیثیت کو تبدیل کرنے کا ہر گز نہ سوچیں۔اس موقع پر سردارعتیق احمدخان نے مزید کہاکہ آنے والا د ور مسلم کانفرنس کا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے لوگوں

کے دل مسلم کانفرنس کی جانب موڑ دے ہیں۔حالات بتارہے ہیں کہ مسلم کانفرنس کامیابی کی طرف جارہی ہے۔ ان شاء اللہ سالار جمہوریت اور مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ سردار سکندر حیات خان کی قیادت میں مسلم کانفرنس آمدہ الیکشن میں پوری قوت کے ساتھ لڑے گی اور کامیابی حاصل کریگی۔ مسلم کانفرنس کے وہ کارکن جو استحکامت کے ساتھ جماعت کے ساتھ کھڑے رہے انہیں ہم سلام پیش کرتے ہیں۔مسلم کانفرنسی کارکنوں نے پہاڑ جیسی استقامت کامظاہرہ کیا۔ حکومتی ظلم وجبر سہتے رہے۔ سردار عتیق حمدخان نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ مسلم کانفرنس سواد اعظم جماعت ہے جو تحریک آزادی سمیت مقبوضہ کشمیر میں لازوال قربانیاں پیش کرنے والوں کے دکھوں کا مداوا کرسکتی ہے۔نئے شامل ہونے والوں کی عزت ونفس کاخیال رکھاجائے گا۔ ہم سب مل کر سپریم ہیڈ سردار سکندر حیات خان کی قیادت میں نئے سفر کاآغاز کرتے ہیں۔ہم سب مجاہد اول سردارعبدالقیوم خان کے سیاسی کارکن ہیں اور جماعت کو بلندیوں تک پہنچائیں گے۔قائدمسلم کانفرنس نے مزید کہا کہ موجودہ سال آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کاسال ہے جس میں تمام سیاسی جماعتیں بھرپور تیاری میں مصروف ہیں۔ نظریاتی سیاست کرنے والی جماعت مسلم کانفرنس کے قائدین اور کارکنان سارا سال ہی مصروف رہتے ہیں۔مسلم کانفرنس آمدہ انتخابات کے حوالے سے بھرپو ر تیاری کررہی ہے۔ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت الیکشن کے دوران اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو سنبھال سکے۔ انتخابی فہرستیں درست طریقے سے تیار کرسکے۔پولنگ سکیم درست بنائی

جائے۔نہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری مہاجرین شدت سے ایسا محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں حکومت، مسلم کانفرنس و دیگر سیاسی جماعتیں نظرانداز کر رہی ہیں۔ انہوں نے اصرار کیا کہ کشمیری مہاجرین پر خصوصی توجہ دی جائے، چوں کہ وہ ریاستِ جموں و کشمیر کا بنیادی جزو ہیں ۔اس موقع پر حلقہ بلوچ سے مسلم لیگ ن چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شولیت اختیار کرنے والے سردار تنویر صدیقی نے کہا کہ آج جو فیصلہ لینے جا رہا ہوں سوچ سمجھ کر لے رہا ہوں او ر میرے سمیت تمام کارکنان کی خوشی کی انتہا ہے کہ میں اپنے گھر واپس آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر

کی مروجہ قیادت میں سردار عتیق جیسی بڑی مدبر اورقد آور شخصیت کوئی نہیں جو کہ نہ صرف آزاد کشمیر کے عوام کی لیڈر شپ ہے بلکہ مسئلہ کشمیر اور تحریک آزاد ی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر بہترین انداز میں اجاگر کر رہے ہیں سردار تنویر صدیقی نے مزید کہا کہ ریاست جموں کشمیر کی عوام کی قیادت سردار عتیق سے بہتر کوئی نہیں اور میں اپنے سینکڑوں دوستوں کے ساتھ آل جموں کشمیر مسلم کانفرس میں شمولیت کا اعلان کرتا ہو ں اور اس امید کا اظہار کرتا ہوں کہ سردار عتیق مزید بہتر انداز میں کشمیری عوام کی بہتر انداز میں ترجمانی اور قیادت کریں گے اور عوام کے مسائل کے حل

کے لیے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت تمام کاوشیں بروئے کار لائیں گے میں سردار تنویر صدیقی نے اپنے ساتھ مسلم کانفرنس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم کانفرنس ہی ریاست کے لوگوں کی آواز اور امیدوں کا محور مرکز ہے آج لوگ اور بڑی بڑی قد آور شخصیات اقتدار کو چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انشا اللہ آ نے والے دنوں میں ریاست کے اندر مسلم کانفرنس میں شمولیت کا لا متناہی سلسلہ شروعہونے والا ہے حلقہ بلوچ کو مسلم کانفرنس کا قلعہ بنائیں گے۔چیئرمین پارلیمانی بورڈ مسلم کانفرنس راجہ محمد یاسین صاحب، جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس میڈم مہرالنسا ء، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی، صدر مسلم کانفرنس پونچھ ڈویژن میجر (ر) نصراللہ، راجہ زکی جبار، سردار عامر عباسی ، سردار عبد الروف، سردار محمد حبیب خان ایڈووکیٹ، سردار حبیب خان، سردار خان کلیم خان، سردار سعید منگول، سردار انیس گوگا، عابد رزاق خان صدر ضلع سدھنوتی، ملک حیات، ملک کوثر، ملک ارشاد، سردار سعید سلطان صدر حلقہ پلندری،سردار الطاف خان، سردار کبیر خان، سردار حماد خان سردار اسحاق خان، سردار عرفان خان اور دیگر پریس کانفرنس میں شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں