اسلام آباد(پی کے نیوز) سماجی رہنما سردار بشیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی دوسالہ کارگردگی مایوس کن ہے، تحریک انصاف جن وعدوں کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی وہ وعدے بھول چکی ہے، مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے، موجودہ حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ حکومت آٹا اور چینی جیسی بنیادی چیزوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کرپشن کیخلاف جنگ کا وعدہ لیکر آئی تھی لیکن ہر طرح کا مافیا
اس حکومت میں موجود ہے، یہ حکومت مافیاز کو تحفظ فراہم کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں پرانے اضافے کی ابھی تحقیقات ہورہی ہیں لیکن اس کی قیمت سنچری کراس کرچکی ہے، آٹے کی قیمت تیرہ سو کراس کرچکی ہے، حکومت پٹرول مافیا کے سامنے سر جھکا چکی ہے، ادویات میں غریب آدمی کو لوٹنے والے اس حکومت میں بیٹھے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی کارگردگی تاریخ کی مایوس ترین کارگردگی رہی ہے، عمران خان کو اپنی پرانی تقریریں نکال کرسننی چاہیں۔