مظفرآباد(پی کے نیوز)ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف خواتین ونگ خولہ خان کی بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کی شدید مذمت۔ تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف خولہ خان کا کہنا تھا کہ بھارت اور مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں ، بھارتی وزیراعظم مودی کشمیر کے اندر انسانیت سوز مظالم کروارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے علاقے تتہ پانی ، درہ شیر خان سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ کشمیری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔بھارتی فوج آئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتی ہےجس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔