نئی دہلی(نیوز ڈیسک) مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں کورونا دہشت کی علامت بن گیا، ایک دن میں 54 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، تعداد اٹھارہ لاکھ سے بڑھ گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایران میں ہونے والی اموات کی تعداد سرکاری اعداد و شمار کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں کورونا دہشت کی علامت بن گیا، ایک دن میں 54 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، تعداد اٹھارہ لاکھ سے بڑھ گئی۔مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ایک سروے کے مطابق ممبئی کی کچی آبادیوں میں رہنے والوں میں وائرس بری طرح پھیل چکا ہے، یہاں کئے گئے 7 ہزار افراد کے ٹیسٹ میں سے
57 فیصد لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق ایران میں ہونے والی اموات کی تعداد سرکاری اعداد و شمار کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ 20 جولائی تک ہونے والی اموات کی تعداد 42 ہزار ہو چکی ہے۔متاثرہ مریضوں کی اعلان کردہ تعداد دو لاکھ 80 ہزار ہے تاہم معلومات کے مطابق مجموعی مریضوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے زائد ہے۔ ایران دنیا میں متاثرہ ہونے والے بڑے ممالک میں شامل ہے اور حال میں یہاں کورونا وائرس کی ایک اور لہر دیکھنے میں آئی۔دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار سے تجاوز کر گئی، برازیل میں مزید 514، امریکا 467 اور میکسیکو میں 274 ہلاکتیں ہوئیں۔