کاری پور (نیوز ڈیسک) کیرالہ کے کاری پور ائیرپورٹ پر مسافر طیارے کی کریش لینڈنگ، طیارہ 2 حصوں میں تقسیم ہوگیا، دبئی سے ہندوستانیوں کو واپس لانے والی ائیر انڈیا کی پرواز دوران لینڈنگ پھسل کر آبادی میں جا گھسی، آخری اطلاعات تک پائلٹ اور 3 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پھنسے ہندوستانیوں کو بھارت واپس لے جانے والا ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ کریش کر گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ائیر انڈیا کی پرواز 191 مسافروں کو لے کر بھارت کے کیرالہ ریجن کے کاری پور ائیرپورٹ (کالی کٹ ائیرپورٹ)
پر لینڈ کی، تاہم پھسلن کی وجہ سے طیارہ ائیرپورٹ کے قریب آبادی میں جا گھسا۔حادثے کے نتیجے میں طیارہ 2 حصوں میں تقسیم ہو چکا اور آگ لگنے کا خدشہ ہے۔جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔ آخری اطلاعات تک طیارے کے پائلٹ اور 3 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی۔ حادثے کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ جب طیارہ ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، اس وقت تیز بارش جاری تھی اور حد نگاہ نا ہونے کے برابر تھے۔ دوران لینڈنگ پائلٹ طیارے پر قابو نہ رکھ سکا اور طیارہ رن وے سے پھسل کر آبادی میں جا گھسا۔