پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بڑا دھماکہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیرس میں میں زوردار دھماکے کی اطلاعات ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی آواز پورے پیرس اور قریبی علاقوں میں سنی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لڑاکا طیارے نے ساؤنڈ بیرئیر پار کیا جس سے زوردار آواز آئی۔دھماکے کی وجہ سے پورا شہر لرز اٹھا۔ابھی تک دھواں یا آگ کی اطلاع نہیں ملی۔تاحال دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے مالی یا جانی نقصان سے متعلق بھی معلومات نہیں دی گئیں تاہم دھماکے کی زوردار آواز کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے کے نتیجے میں بھاری نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments