امارات جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

ابوظبی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے انتہائی ٹیلنٹ سے مالا مال افراد کو بھی روزگار کے مواقع میسر نہیں ہیں۔ تاہم ان پریشان حال نوجوانوں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے۔ تخلیقی صلاحیتیں رکھنے والے نوجوانوں کے لیے ابوظبی کی حکومت نے خصوصی اقامے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اُردو نیوز کے مطابق امارات کی ریاست ابوظبی میں محکمہ ثقافت و سیاحت نے ثقافت اور منفرد شعبوں سے تعلق رکھنے والے تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے نئی اقامہ سکیم متعارف کرائی ہے۔تفصیلات کے مطابق تاریخی ورثے بصری آرٹ، اظہار کے فن، ڈیزائن، دستی مصنوعات، گیمز،

ای سپورٹس اور میڈیا کے شعبوں میں انفرادیت کا مظاہرہ کرنے والوں کو خصوصی اقامے جاری کیے جائیں گے۔انہیں ابوظبی میں رہائش اور تخلیقی عمل پیش کرنے کے مواقع دیے جائیں گے تاکہ متحدہ عرب امارات میں فروغ پذیر تخلیقی منظر نامے کو ابھارا جاسکے۔محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظبی کے سربراہ محمد خلیفہ المبارک نے کہا کہ ہماری ریاست اپنے یہاں موجود اچھوتی خداداد صلاحیتوں کے مالک لوگوں کی سرپرستی کرے گی۔عربوں سمیت پوری دنیا سے اچھوتے اور رہنما افکار کے مالک تخلیق کاروں کو بلایا جائے گا اور انہیں ’تخلیقی اقامے‘ کی سہولت دی جائے گی۔تخلیق کاروں کو عالمی معیار کی آٹھ سہولتیں مہیا ہوں گی اور یہاں انہیں محفوظ تخلیقی اور پرکشش کام کا ماحول فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2020ء میں امارات نے غیر ملکیوں کو امارات کی شہریت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔امارات اپنے ہاں مروج شہریت کے قوانین میں ترامیم کررہا ہے۔ان کے تحت مختلف شرائط پر پورا اترنے والے غیرملکی تارکین وطن کو اب یو اے ای کی شہریت دی جاسکے گی۔ترمیمی ضوابط کے مطابق اب سرمایہ کاروں ، کاروباری شخصیات ، پیشہ ور حضرات اور خصوصی ٹیلنٹ کے حامل افراد کو یو اے ای کی شہریت دی جاسکے گی۔یو اے ای کے شہریت کے قانون میں دو اور ترامیم بھی کی گئی ہیں۔ان کے تحت امارات کا پاسپورٹ جس مقصد کے لیے جاری کیا جائے گا،اس کو اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔دوسری ترمیم کے تحت پاسپورٹ کو صرف طے شدہ قانونی مقاصد کے لیے جاری کیا جائے گا،غیر قانونی استعمال کی صورت میں اس کو ضبط کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں