نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کوسٹ گارڈ نے پاکستانی کپتان کی جان بچا لی۔تفصیلات کے مطابق اگرچہ پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کشیدہ رہتے ہیں اور سرد جنگ رہتی ہے تاہم کبھی کبھار دونوں ممالک میں ہم آہنگی پیدا کرنے والی خبریں بھی سامنے آتی ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ اب پیش آیا ہے جب بھارتی کوسٹ گارڈ نے گہرے پانیوں میں ایک پاکستانی کپتان کی جان بچائی،بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ پاکستانی کپتان بدر حسین کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد بھارتی گوسٹ گارڈ نے ان کی طبی مدد کی اپیل پر انہیں وساکھا پٹنم اسپتال منتقل کیا۔پاکستانی کپتان کو گوپال پور پورٹ اڑیسہ جاتے ہوئے دل کا دورہ پڑا تھا۔
یہ واقعہ 20 جولائی کو پیش آیا تھاجب کہ پاکستانی کپتان پیر کے روز واہگہ بارڈ کے ذریعے پاکستان روانہ ہوئے تھے۔عالمی قوانین کے مطابق یہ معمول کی بات ہے کہ عالمی پانیوں میں اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے تو سب سے قریبی جہاز ان کی مدد کے لیے پہنچتا ہے۔گذشہ ماہ پیش آنے والے واقعے میں بھی بھارتی کوسٹ گارڈ نے اسی قانون کے مطابق پاکستانی کپتان کی مدد کی۔خیال رہے کہ گذشتہ سال ترکی کے شمال مغربی ساحل کے قریب ترک کوسٹ گارڈ نے بحیرہ ایجیئن میں کم از کم 39 غیر قانونی تارکین وطن کوسمندر میں ڈوبنے سے بچایا تھا ۔ ترک سکیورٹی ذرائع کے مطابق ترکی کے شمال مغربی ساحل کے قریب بحیرہ ایجیئن میں کم از کم 39 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا گیا جو ترکی میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کو شش کررہے تھے ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ان تارکین وطن نے اس وقت ترک کوسٹ گارڈ سے مدد کی درخواست کی جب ان کولے جانے والی ایک کشتی شمال مغربی سرحدی صوبے اڈیرن کے ساحل سے ٹکرا گئی تھی ۔ جس پرکوسٹ گارڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباًتمام تارکین وطن کو بچالیا اور انہیں ضروری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا۔ورپ میں داخل ہونے کیلئے ترکی کی سرحد اور ساحل انتہائی اہمیت رکھتے ہیں جہاں سے تارکین وطن یورپ میںغیر قانونی طور پرزندگی گزارنے اورروزگار کے سلسلے میں داخل ہوتے ہیں اس دوران متعدد اپنی جان بھی گنوا بیٹھتے ہیں۔ ترکی کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ،رواں برس اب تک تقریباً180,000غیر قانونی تارکین وطن غیر قانونی طور پرہجرت کرنے کی کوشش کرچکے ہیں۔