لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے پہلی تا دسویں جماعت تک نصاب اسمارٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب حکومت نے پہلی جماعت سے 10 ویں جماعت تک کے نصاب کو 50 فیصد کرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب حکومت نے پہلی جماعت سے 10 ویں جماعت تک کے نصاب کو اسمارٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔صوبائی حکومت کے مطابق یہ اقدام کرونا وائرس کے باعث تعلیمی نقصان پورا کرنے کیلئے اٹھایا جارہا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام اسکولوں میں سبجیکٹس کا سلیبس برائے امتحانات 2021 چالیس سے
پچاس فیصد تک کم ہوگا۔ اس سلسلے میں ٹیکسٹ بک بورڈ کے ماہر اساتذہ سے مشاورت جاری ہے۔ ماہر اساتذہ کو نیو تیار شدہ اسمارٹ سلیبس کا تنقیدی جائزہ لینے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔اسمارٹ نصاب پنجاب بھر کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کی اسکول مینیجمنٹس کو بھی ارسال کیا جائیگا۔ تمام نصاب آئن لائن بھی دستیاب ہوگا۔ ہر مضمون کے اہم چیپٹرز کو شامل کیا جائے گا، جب کہ دیگر کو خارج کردیا جائے گا۔ شامل مضوعات کی فہرست تیار کی جائے گی۔سلیبس مختصر سیشن (ستمبر تا فروری) میں آسانی سے مکمل ہو جائے۔ امسال بورڈز کے سالانہ امتحانی پرچہ جات اسی اسمارٹ سلیبس سے ہی بنائے جائیں۔