لاہور(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کی ویکسین دو ہفتے میں پاکستان آ رہی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرم کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے خوشخبری دی گئی ہے جس میں ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کی ویکسین 2 ہفتوں میں پاکستان میں ہو گی۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے ویکسین پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا اشتراک چل رہا ہے۔تاہم پاکستانی عوام کے لئے یہ خبر خوشخبری کی طرح آئی ہے۔ ایک طرف جہاں کورونا کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، وہاں ہی اب ویکسین بارے بھی اچھی خبریں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزارکورنا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 727 افراد شکاراور21 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں جاں بحق افراد کی تعداد 6035 تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام آباد، بلوچستان، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں آج کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔این سی اوسی کے مطابق گلگت بلتستان میں 2234، آزاد کشمیرمیں 2116 مریض، پنجاب میں 93 ہزار 847 اورخیبرپختونخوا میں 34 ہزار359، اسلام آباد 15 ہزار 141، بلوچستان میں 11 ہزار793 جب کہ سندھ ایک لاکھ 22 ہزار 373 مریضوں کیساتھ سر فہرست ہے۔ اب تک 2 لاکھ 56 ہزار 58 مریض کورنا کوشکست دے چکے ہیں۔