اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے نئے ایس او پیز تیار کر لئے گئے۔وزارت تعلیم نے صوبہ بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے نئے سخت اور فول پروف کورونا بچاؤ ایس او پیز تیار کر لئے ہیں۔نئے ان ایس او پی کے تحت اسکول کھلنے پر کسی بھی اسکول میں اسمبلی نہیں ہوگی،طلبہ طالبات کو تفریح بھی نہیں دی جائیگی، ہر کلاس روم ٹیچرز اسٹاف روم اور واش رومز میں صبح سویرے جراثیم کش سپرے لازم ہوگا،ایک ڈیسک پر تین کی بجائے2طلبہ بیٹھ سکیں گے،طلبہ طالبات ٹیچرز ایک دوسرے کو پین، پنسل کاغذ ربر،کھانا بھی نہیں دے سکیں گے۔ طلبہ ٹیچرز کا ہاتھ ملانا معانقہ ممنوع ہوگا۔کلاس میں صرف 3 مضامین ریاضی،انگریزی ،سائنس پڑھائی
جائے گی دیگر مضامین کا صرف ہوم ورک دیا جائے گا،ایک کلاس میں 20بچے بیٹھ سکیں گے طلبہ طالبات زیادہ ہونے کی صورت میں مارننگ اور ایوننگ دو شفٹیں کی جائیں گی۔دوسری جانب ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز دینے کا فیصلہ، کل اہم فیصلوں کا متوقع، ہائیر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن پنجاب نے ہوم ورک مکمل کر لیا۔ذرائع کے مطابق راجہ یاسر ہمایوں اور مراد راس اپنے اپنے محکموں کے ایس او پیز پیش کریں گے۔ یاد رہے 8 جولائی کو صوبائی وزراء تعلیم نے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے عالمی وبا کوویڈ 19 کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کا معاملہ پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوا تھا۔