اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیر اور گلگت بلتستان امور کے رپورٹرز کا ایسوسی ایشن کے قیام کا فیصلہ،کشمیر گلگت بلتستان بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نام سے عبوری سیٹ اپ مکمل۔ممبران نے باہمی مشاورت سے عہدیداروں کے ناموں کی منظوری دے دی۔اصغر حیات صدر، رضوان عباسی جنرل سیکرٹری ،شیخ منظور سیکرٹری مالیات نامزد ،امور کشمیر اور گلگت پر کام کرنے والے مختلف صحافتی اداروں کے نمائندگان ایسوسی ایشن کا حصہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کشمیر و گلگت بلتستان کی بیٹ پر کام کرنے والے مختلف ٹی وی چینلز، اخبارات اور نیوز ایجنسیز سے وابستہ رپورٹرز کا اہم اجلاس ہوا، جس میں بیٹ رپورٹرز نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں کشمیر گلگت بلتستان بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی عبوری باڈی تشکیل دی گئی، جس کے تحت اصغر حیات کو صدر، رضوان عباسی کو جنرل سیکرٹری ، ابرار حسین استوری کو سینئر نائب صدر، عرفان سدوزئی کو نائب صدر، شیخ منظور احمد کو سیکرٹری مالیات، شیراز احمد راٹھور کو آرگنائزر، فرہاد کھوکھر کو ڈپٹی آرگنائزر، حریم جدون کو جوائنٹ سیکرٹری اور سردار اویس کو تنظیم کا سیکرٹری اطلاعات منتخب کرلیا گیا، اجلاس میں محمد مختیار، ذیشان گردیزی اور اقصی خورشید کو ممبران گورننگ باڈی منتخب کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کو مضبوط بنانے،ممبران کی ویلفئیر اور پیشہ ورانہ زمہ داریوں کو بہتر بنانے کیلئے کیلئے اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں، اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر گلگت بلتستان بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن مسئلہ کشمیر کو قومی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی، ایسوسی ایشن اپنے ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گی۔ کے جی بی آر ایسوسی ایشن آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی محرومیوں اور مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں، وزارت امور کشمیر، کشمیر کونسل اور گلگت بلتستان کونسل کو قومی میڈیا پر نمائیاں کوریج دی جائے گی، ان اداروں میں گورننس کے مسائل اور میرٹ کی پامالی کی کوریج بھی ترجیع رہے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عبوری باڈی کشمیر گلگت بلتستان بیٹ رپورٹرز کی آئین سازی کرے گی اور بنیادی ڈھانچے کی تشکیل دے گی۔۔
Load/Hide Comments