اسلام آباد میں چوتھے موسم بہار ائیر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

اسلام آباد (پی کے نیوز) چوتھے موسم بہار ائیر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا۔ سہ روزہ ٹورنامنٹ میں کلب کے ممبران کے درمیانa ٹرپلیٹ(triplet)اور ڈبل کےمقابلے جوش وخروس سے کھیلے گئے کھلاڑیوں میں انڈر ٹین(under ten) انڈر 16( under 16) انڈر 25 اور ویٹرن (veteran )یعنی 35 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کا جذبہ قابل دید تھا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح جمعہ 23 فروری کو سابقہ آئی جی وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے کیا جبکہ سیمی فائنل کے مہمان اعزاز ویٹرن کھلاڑیوں امتیاز گل اور ڈائریکٹر سی ڈی اے عبیرہ دلاور نے کم عمر، نوجوان  ادھیڑ عمر اور ساٹھ سال سے زائد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی مہمانوں کی تواضع  بہار موسم کے کھانوں اور مشروبات کےمطابق کی گئی ۔ اختتامی تقسیم انعامات 25 فروری بروز اتوارکی مہمان خصوصی 1980 اور 1990 کی دہائی کی پاکستان کی نیشنل چمپین غزالہ ودود نے کی جبکہ اسلام آباد کلب کے کنوینیر وقاص میاں اسلام آباد بیڈمنٹن کے سابقہ عہدیداروں سمیت علاقے کے بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں اور شائقین نے کی۔کلب کی فاونڈیشن صائمہ بتول نے کھیل اورائیر بیڈمنٹن کی افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جہاں بجلی،گیس کی کمی اورانسانی آبادی کی بہتات ہے ائیر بیڈمنٹن بہت ہی کم خرچ اور بالا نشین کھیل ہے جس میں لڑکیوں کی شمولیت لازم اور کھیل کے قوانین کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے۔ٹورنامنٹ میں پچیس سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی جو حوصلہ افزا ہے۔کلب اپنی مدد آپ کے تحت چل رہا ہے جو کی مثبت اور صحتمند معاشرے کی ایک مضبوط  کڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں