کراچی (نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر اور پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کی شائقین کرکٹ کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض حفاظتی ریلنگ ہٹا کر شائقین کی جانب آتے ہیں جو انہیں پکار پکار کر بلا رہے ہوتے ہیں، وہاب ریاض حفاظتی باڑ کے قریب پہنچ کر سوال کرتے ہیں کہ ’ابھی کوئی آواز لگا رہا تھا پرچی پرچی وہ کون ہے؟۔وہاب ریاض کے بار بار اس سوال پر بھی
کوئی سامنے نہیں آیا جس پر فاسٹ بائولر نے غصے میں آکر کہا کہ ’کس نے آواز لگائی ہے، جس نے اپنی ماں کا دودھ نہیں پیا سامنےآکر بولے‘ ۔ یہ کہہ کر وہاب ریاض واپس چلے گئے ۔یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وہاب ریاض کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض کو ایک سپورٹس مین ہونے کے ناطے ایسے الفاظ کے استعمال سے گریز کرنا چاہیئے تھا۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے کچھ یوں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔