لاہور(نیوز ڈیسک)دھونی بھارتی کرکٹ کے حقیقی لیجنڈ ہیں، قومی کرکٹر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ریٹائرمنٹ پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھونی بھارتی کرکٹ کے حقیقی لیجنڈ ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں ایم ایس دھونی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔شاہد آفریدی نے انہیں کرکٹ کیلئے بیش بہا خدمات انجام دینے پر سراہتے ہوئے شاندار کیریئر کے اختتام پر مبارکباد دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’بھارتی کرکٹ کے حقیقی لیجنڈز میں سے
ایک اور دنیائے کرکٹ کے عظیم کپتانوں میں سے ایک کپتان ایم ایس دھونی کو شاندار کیرئیر کی مبارکباد۔‘ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں ایم ایس دھونی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔خیال رہے کہ ) بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے کیپشن میں دھونی نے لکھا ہے کہ ‘شکریہ! آپ کے مسلسل پیار اور سپورٹ کا شکریہ۔ 19:29 بجے سے مجھے ریٹائرڈ سمجھا جائے‘۔ویڈیو میں دھونی نے اپنے کیریئر کے اتار چڑھاؤ سے متعلق تصاویر کو یکجا کیا ہے جبکہ پس منظر میں ‘میں پل دو پل کا شاعر ہوں’ گانا چل رہا ہے۔ایم ایس دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں۔دھونی نے آخری انٹرنیشنل میچ ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا تھا جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دھونی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020ء کھیل کر ریٹائر ہونا چاہتے تھے تاہم کورونا کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کردیا گیا اور ان کا یہ خواب ادھورا رہ گیا۔